نون لیگ اورمتحدہ کے رابطوں سے ہمیں فرق نہیں پڑتا عمران خان

ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے،سندھ کے معاملات پر اتحادیوں سے رابطے میں ہیں، وزیر اعظم


ویب ڈیسک March 05, 2020
سیاسی لوگ آپس میں ملتے ہیں، یہی جمہوریت ہے، وزیر اعظم۔ فوٹو، فائل

وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ اور ایم کیوایم کے مابین رابطوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لوگ آپس میں ملتے ہیں یہی جمہوریت ہے، حکومت کو ان ملاقاتوں سے کوئی نقصان نہیں ہے۔

ایوان وزیر اعظم میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے،سندھ کے معاملات پر ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے پاکستان میں مکمل انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں انعقاد سے عالمی دنیا کو مثبت پیغام جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے میں بھی حکومت مسلسل کام کر رہی ہے، سیاحوں کی پاکستان آمد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس میں اسد عمر نے ترقیاتی منصوبوں اور ان پر اخراجات سے ترجمانوں کو آگاہ کیا ۔وزیر اعظم نے حکومت اور پارٹی کے ترجمانوں کوہدایت دی کہ آپ حکومت کا حصہ ہیں اپوزیشن کی طرح سطحی باتیں نہ کیا کریں، میڈیا پر مکمل اعدادوشمار اور تیاری کے ساتھ جایا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں