سندھ ریونیو بورڈ 8 ماہ میں خدمات پر 68 ارب سیلزٹیکس وصول

گذشتہ مالی سال جولائی تا فروری سیلز ٹیکس کا حجم  60 ارب 36 کروڑ روپے رہا تھا


Ehtisham Mufti March 06, 2020
فروری 2020  میں خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 9.58 ارب روپے وصول کیے گئے فوٹو: فائل

سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے صوبے میں خدمات فراہم کرنے والے شعبوں سے سیلز ٹیکس کی وصولیوں کے حجم میں اضافے کا رحجان غالب ہے۔

سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق فروری 2020 کے دوران خدمات پر سیلز ٹیکس کی وصولیوں کے حجم میں فروری 2019 کے مقابلے24.75 فیصد اضافہ ہوا، ایس آربی کے مطابق فروری 2020 میں خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد ریونیو کی وصولیوں کا حجم 7.58 ارب سے بڑھ کر9.58 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ جولائی 2019 تا فروری 2020 کے دوران ایس آر بی نے صوبے میں خدمات فراہم کرنے والے شعبوں سے 13.63 فیصد زائد سیلزٹیکس کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کیں اور زیر تبصرہ مدت کے دوران خدمات پر سیلز ٹیکس وصولیوں کا حجم 68ارب 59 کروڑ روپے رہا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت کے دوران ایس آر بی نے خدمات کے شعبوں سے60 ارب 36 کروڑ روپے مالیت کا سیلزٹیکس وصول کیاتھا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ نے رواں مالی سال کے دوران صوبے میں خدمات فراہم کرنے والے شعبوں سے سیلز ٹیکس کی وصولیوں کا ہدف 125 ارب روپے مقرر کیا ہے جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 25 فیصد زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے