
اس سلسلے میں کراچی ٹیلی مرکز سے دوپہر 12 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک لائیو ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں پی ٹی وی کے سابقہ افسران جن میں اطہر وقار عظیم، ایم ظہر خان، شاہد اقبال پاشا، بختیار احمد، علی رضوی، نور الدین،کاظم پاشا، حیدر امام رضوی ، شاہ عالم، اقبال لطیف، غزالہ یاسمین، آصف انصاری، کمال الدین احمد، فیاض بیگ، محبوب حسین، محبوب خان، عبدالحمید ہالیپوٹہ، اقبال سعید انصاری کے علاوہ سینئر فنکار ہ ذہین طاہرہ، افشاں احمد، سکینہ سموں، بدر خلیل، سیما غزل، راجو جمیل، طلعت حسین، مشہور پاپ سنگر حسن جہانگیرو دیگر مہمانوں نے شرکت کی نشریات کے دوران پی ٹی وی سے وابستہ پرانی یادوں اور پروگراموں سے متعلق گفتگو کی گئی اور پی ٹی وی کے مختلف مشہور پروگراموں کے مختصر خاکے دکھائے گئے۔

اس طرح اس لائیو ٹرانسمیشن کا اختتام پی ٹی وی، کراچی مرکز نے 49 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر کیا۔ کراچی ٹیلی وژن مرکز سے اس لائیو شو کے پروڈیوسر محمد امین میمن معاون پروڈیوسر امان بیگ ایگزیکٹیو پروگرامز منیجر ناہید حسن زیدی تھیں ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔