عفت عمرکا خلیل الرحمان کی فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ چھوڑنے کا اعلان

اس فلم کے ساتھ منسلک ہونے پر مجھے زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہورہا ہے، عفت عمر


ویب ڈیسک March 06, 2020
آج سے میں اس شخص کا اور ان تمام لوگوں کا جو اس کے ساتھ کام کرتے ہیں بائیکاٹ کرتی ہوں۔عفت عمر فوٹو سوشل میڈیا

اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد تنازع کے بعد فلم ''لندن نہیں جاؤں گا'' سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

خلیل الرحمان قمراورسماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان نجی ٹی وی چینل کے شو میں ''میرا جسم میری مرضی'' جیسے نعرے پر شروع ہونے والی بحث سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر خلیل الرحمان قمر کی مکمل حمایت کرتے نظرآرہے ہیں وہیں شوبزسے وابستہ شخصیات نے خلیل الرحمان کی شو میں استعمال کی گئی زبان اور نازیبا گفتگو کے لیے ان کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: دو ٹکے کا ڈائیلاگ لکھنے والا خلیل الرحمان آج ایک ٹکے کا بھی نہیں رہا

خلیل الرحمان قمرپرتنقید کرنے والوں میں اداکارہ عفت عمر بھی شامل ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے گزشتہ روز خلیل الرحمان قمر کی لکھی گئی فلم ''لندن نہیں جاؤں گا'' سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

عفت عمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اس فلم کے ساتھ منسلک ہونے پر انہیں زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہورہا ہے۔ میں اس فلم سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں اورمیں اسے دیکھنے بھی نہیں جاؤں گی۔ میں خود سے معافی مانگتی ہوں اورسخت شرمندہ ہوں کہ یہ فیصلہ میں نے پہلے کیوں نہیں لیا۔ لیکن آج سے میں اس شخص کا اور ان تمام لوگوں کا جو اس کے ساتھ کام کرتے ہیں بائیکاٹ کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان'' تم نے مَردوں کے سر شرم سے جھکادیے''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B9UbvhRAfew/"]

یہ پہلی بارنہیں ہے کہ عفت عمر نے خلیل الرحمان پر تنقید کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی وہ خلیل الرحمان پر شدید تنقید کرنے کے ساتھ ان پر پابندی کا مطالبہ کرچکی ہیں۔ تاہم کچھ عرصے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عفت عمر نے ہدایت کار ندیم بیگ کی فلم سائن کی ہے جس میں وہ بطور معاون اداکارہ کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

ان رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ عفت عمر اور خلیل الرحمان قمر کے درمیان شاید تعلقات بہتر ہوگئے ہیں۔ فلم ''لندن نہیں جاؤں گا'' کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات شامل ہیں اس کے علاوہ اداکارہ کبریٰ خان بھی فلم میں اہم کردارادا کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش اورہمایوں''لندن نہیں جاؤں گا'' میں بھی ایک ساتھ

فلم کی مزید کاسٹ کے بارے میں فی الحال تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جب کہ کہانی خلیل الرحمان قمرنے تحریر کی ہے۔ اس سے قبل مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی سپر ہٹ فلم ''پنجاب نہیں جاؤں گی'' کی کہانی بھی خلیل الرحمان قمرنے ہی تحریر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمرنے ماروی سرمد کو گالی دیدی



دوسری جانب خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے تنازع پر مہوش حیات اورہمایوں سعید کی خاموشی پر لوگ حیران ہیں کیونکہ مہوش حیات کا شمارپاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو سیاسی اورسماجی مسائل پربڑھ چڑھ کر بولتی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B9Tw-viHf7z/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں