کامیڈی کنگ امان اللہ انتقال کرگئے

امان اللہ نے اپنے فنی سفر کے دوران ہزاروں اسٹیج ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے


ویب ڈیسک March 06, 2020
امان اللہ پھیپڑوں، گردوں اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے فوٹوفائل

اسٹیج کے کامیڈی کنگ اور معروف اداکار امان اللہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امان اللہ پھیپڑوں، گردوں اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ گزشتہ چند ماہ سے ان کی طبیعت مسلسل خراب چل رہی تھی اور وہ تین ماہ کے دوران 3 سے 4 بار اسپتال داخل ہوئے۔

امان اللہ کو چند ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا، بعد ازاں طبیعت سنبھلنے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا لیکن انہیں کچھ وقت بعد ہی ایک بار پھر نمونیا اور دمہ کے اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر امان اللہ کے انتقال کی خبریں بھی زیرگردش تھیں تاہم اُن کی بیٹی نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی۔

امان اللہ نے اپنے فنی سفر کے دوران ہزاروں اسٹیج ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔ انہیں 2018 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا مرحوم امان اللہ اسٹیج ، مزاحیہ اداکاری اور ڈراما انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں