حکومت عوام کولوٹ رہی ہے جس سے معیشت تباہ اوربدترین مہنگائی ہے شہبازشریف

سب سے زیادہ چینی اہم حکومتی شخصیت نے برآمد کی لیکن عمران نیازی کی آنکھیں اورکان بند ہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک March 06, 2020
عمران نیازی کے اپنے فارمولے کے مطابق وزیراعظم چورہے، شہباز شریف: فوٹو: فائل

BEIJING: اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے اپنے فارمولے کے مطابق وزیراعظم چورہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چینی کی قیمتوں میں دوروپے فی کلو مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آٹا اور چینی چورہیں، اس لئے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، چینی چوری کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے درازمیں بند ہے، یہ رپورٹ عوام کے سامنے نہیں آرہی، اسی لئے چینی چوری ہورہی ہے، آٹا چینی چوری میں ملوث حکومتی بااثر افراد کے خلاف کارروائی ہوتی تو یہ نہ ہوتا۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے چینی چوری اورپابندی کے باوجود برآمد پرقوم کواب تک حقائق نہیں بتائے، سب سے زیادہ چینی اہم حکومتی شخصیت نے برآمد کی، لیکن عمران نیازی کی آنکھیں کان بند ہیں، حکومت عوام کولوٹ رہی ہے، اسی لئے معیشت، روزگار، کاروبار تباہ اور بدترین مہنگائی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کے اپنے فارمولے کے مطابق وزیراعظم چورہے، حقائق اورشواہد بتارہے ہیں کہ حکومت کو صرف مال کمانے سے دلچسپی ہے۔ آٹا، بجلی، بجلی، گیس، چینی، دوائی کی قیمتوں میں اضافے سےقوم کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے اس لیے چینی کی قیمت میں مزید دو روپے کلو اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں