احمد بٹ نے ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کو مغربی فنڈ سے چلنے والی مہم قراردیدیا

اسلام نے خواتین کو سب سےزیادہ عزت اور حقوق دیے ہیں، احمد علی بٹ


ویب ڈیسک March 06, 2020
مجھےخلیل الرحمان اور ماروی سرمد دونوں میں سے کسی کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ احمد علی بٹ فوٹوفائل

اداکار احمد علی بٹ نے ''میرا جسم میری مرضی '' کو غیر ملکی فنڈ سے چلنے والی مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو سب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیئے ہیں۔

معروف مصنف خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے تنازع میں اب تک شوبز شخصیات ماروی سرمد کا ساتھ دیتی اور خلیل الرحمان قمر پر تنقید کرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔ تاہم اداکار احمد علی بٹ نے اس معاملے میں دونوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نہ صرف ''میرا جسم میری مرضی'' جیسے نعرےکو بین الاقوامی فنڈ سے چلنے والی مہم قرار دیا بلکہ اس نعرے کی حقیقت بھی بیان کی۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی نے کہا بے شرم عورت سے ہارے توگھرمیں داخل نہیں ہونے دوں گی، خلیل الرحمان

احمد علی بٹ نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا سوشل میڈیا پر بکنے والی منافقت کو دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔ خلیل نے ماروی سرمد کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر بدزبانی کی اور ماروی سرمد نے ٹوئٹر پر لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ دونوں ہی غلط اور بدتمیز ہیں۔ مجھے ان دونوں میں سے کسی کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔



احمد علی بٹ نے''میرا جسم میری مرضی'' کو مغربی مہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دراصل اس مہم کا مقصد ہے اسقاط حمل کو قانونی قرار دینا، جسمانی اعضا کی فروخت پر عائد پابندی کو ختم کرنا، جسم فروشی کوقانونی قرار دینا۔ احمد علی نے کہا کہ اگر آپ کو میرے الفاظ پر یقین نہیں تو اس بارے میں گوگل پر سرچ کرکے دیکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمرنے ماروی سرمد کو گالی دیدی

احمد علی بٹ نے مزید کہا جب بات خواتین کے حقوق کی آتی ہے تو اسلام نے سب سے زیادہ خواتین کو عزت اور حقوق دئیے ہیں، لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ہم اسے بھلا بیٹھے ہیں اور غیر ملکی فنڈ سے چلنے والی مہم اور ٹرینڈ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B9Tw-viHf7z/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں