ارکان قومی اسمبلی کے پی ایس ایل ٹکٹ مفت مانگنے پر احسانی مانی کا زبردست جواب

ارکان پارلیمنٹ کو اپنے پیسوں سے ٹکٹ خرید کردے سکتا ہوں، چیئرمین پی سی بی


Zulfiqar Baig March 06, 2020
ارکان پارلیمنٹ کو اپنے پیسوں سے ٹکٹ خرید کردے سکتا ہوں، چیئرمین پی سی بی - فوٹو: ذوالفقار بیگ

ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے پی ایس ایل کے مفت ٹکٹ مانگنے پر احسان مانی نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کے ارکان کو ٹکٹ خرید کردے سکتا ہوں۔

گزشتہ روز پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والے بین الصوبائی رابطہ اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورت پیدا ہو گئی جب ارکان اسمبلی نے کہا کہ کیا ارکان اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ملک بھر میں 14 فی صد ٹکٹ مفت دیے گئے۔

اس موقع پر چیئرمین احسان مانی نے جواب دیا کہ میں اپ کو ٹکٹ خرید کر دے سکتا ہوں، جس پر ارکان اسمبلی نے کہا چئیرمین پی سی بی نے ہماری بےعزتی کی ہے، ہم بطور احتجاج اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

بعد ازاں چیئرمین کرکٹ بورڈ نے ارکان سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں ارکان اسمبلی کا احترام کرتا ہوں، ارکان کو میری کسی بات سے اختلاف ہے تو میں معافی چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |