پی ایس ایل کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی چھٹی خطرناک صورتحال ہے لاہور ہائی کورٹ

اسکول کالجز میں چھٹی دینے کا مطلب کرکٹ میچ نے تعلیم کو آؤٹ کر دیا، جسٹس شاہد کریم


ویب ڈیسک March 06, 2020
اسکول کالجز میں چھٹی دینے کا مطلب کرکٹ میچ نے تعلیم کو آؤٹ کر دیا، جسٹس شاہد کریم

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی چھٹی دینا انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میچز کے دوران ایف کالج میں چھٹیاں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن سے ایف کالج میں چھٹیوں کی وضاحت مانگ لی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میچز کی وجہ سے چھٹی دینا انتہائی خطرناک صورتحال ہے، علم میں آیا ہے کہ پی ایس ایل میچ کی وجہ سے ایف سی کالج میں چھٹی دے دی گئی ہے، بتایا جائے ایف سی کالج میں چھٹی کب اور کس بنیاد پر دی گئی، یعنی کرکٹ میچ نے تعلیم کو آؤٹ کر دیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے 13 مارچ کو پی ایس ایل میچز کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹی دینے پر وضاحت طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں