عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع بھارتی سفارت خانے کے باہر بڑی تعداد میں شہریوں نے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن میں بھارت میں مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں آر ایس ایس کے غندوں کو مسلمانوں کے قتل عام، مساجد کو نذر آتش کرنے اور املاک کو تباہ کرنے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے مسلمانوں کیخلاف ہندوؤں کے جذبات کو اکسایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں مشتعل ہندوؤں نے متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر آر ایس ایس کے غنڈوں نے حملہ کردیا جس کے دوران 9 مساجد کو شہید اور درجنوں گھروں کو جلادیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔