سجاول ڈاکوؤں نے سڑک بلاک کر کے سبزی کے تاجروں کو لوٹ لیا

ملزمان لاکھوں کی نقدی، موبائل فون اور 2 پک اپ لے گئے، بیوپاریوں کو رسیوں سے باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا


Nama Nigar November 28, 2013
سجاول اور بیلو پولیس کا گوٹھ حسین ملاح کا محاصرہ، دونوں مسروقہ پک اپ برآمد، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا فوٹو : فائل

سجاول کے قریب 9 مسلح ڈاکوؤں نے کراچی سے واپس آنیوالے سبزی کے تاجروں سے لاکھوں روپے، موبائل فون اور 2 پک اپ چھین لیں۔

سجاول، بیلو پولیس نے گاؤں پر چھاپہ مار کر چھینی گئیں پک اپ برآمد اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سجاول سے 15 کلو میٹر دور بیلو شہر کے قریب ہالا اسٹاپ پر 9 مسلح ڈاکو سڑک بلاک کرکے گوٹھ رانٹا کے رہائشی سبزی کے تاجروں آچار رانٹو، سلطان رانٹو اور نظیر رانٹو کو گاڑیوں سے اتار کر کچے میں لے گئے، تینوں کو یرغمال بنا کر انھیں رسیوں سے باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا، ملزمان لاکھوں کی نقدی، موبائل فون اور دو پک اپ چھین کر فرار ہوگئے۔



بعدازاں باندھے گئے افراد نے کوشش کرکے رسیاں کھول کر اپنے گاؤں والوں کے ساتھ بیلو پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر بیلو اور سجاول پولیس نے علی الصباح چھریٹانی کے قریب گوٹھ حسین ملاح کا گھیراؤ کرکے دھان کے بھوسے میں چھپائی گئی دونوں گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم کارو ملاح کو گرفتار کر لیا، رابطہ کرنے پر ایس ایچ اوسجاول محمد اسلم جاگیرانی نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں