پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب ہوگیا
مریض کو ہفتے کو اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ کی ٹیم اور نوجوان کو مبارک باد
پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض یحییٰ جعفری صحت یاب ہوگیا جسے ہفتے کو اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر صحت ، چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ ، ہوم سیکریٹری سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ کورونا وائرس کا پہلا مریض یحییٰ جعفری صحت یاب ہوگیا جسے ہفتہ کو اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔
مریض کے صحت یاب ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ہماری بڑی کامیابی ہے، میں اپنی پوری ٹیم، متاثرہ نوجوان اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وزیر صحت سندھ نے اجلاس کے شرکا کو مزید بتایا کہ جمعرات کو کراچی میں ملک کا چھٹا کیس سامنے آیا جو 12 فروری کو ایران گیا اور 24 فروری کو واپس آیا، اس کے قریبی 15 لوگوں کا تعین کرکے انہیں گھر میں ہی آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، پانچ افراد جو مریض کے انتہائی قریبی ساتھی تھے ان کے خون کے نمونے جانچ کے لیے ارسال کردیے ہیں ان میں سے چار نمونے منفی آئے جب کہ ایک کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
واضح رہے کہ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے پانچ تا حال زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔