بلوچستان میں كورونا وائرس سے نمٹنے كیلئے آگاہی مہم كا آغاز

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہوگئی


Staff Reporter March 06, 2020
کورونا وائرس کھلی فضا میں ایک گھنٹے سے زیادہ باقی نہیں رہتا

حكومت بلوچستان اورمحكمہ صحت نے كورونا وائرس سے نمٹنے كیلئے آگاہی مہم كا آغاز كردیا۔

كورونا وائرس سے نمٹنے كیلئے آگاہی مہم کے پہلے مرحلے میں تمام پرائیویٹ اسپتالوں كے ڈاكٹرز كو كورونا سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ کل چمن پھاٹک كے مدرسے میں علماء كرام كو كورونا وائرس كی روک تھام اور اسے مزید عوامی سطح پر اجاگر كرنے كے حوالے سے بریف كیا جائے گا۔ اس موقع پر محكمہ صحت كے حكام كورونا كے بارے میں مختلف تجاویز بھی دیں گے۔

بعد ازاں میڈیا كو بی ایم سی اور شیخ زیداسپتال كے آئسولیشن شعبوں كا دورہ كرایا جائے گا جس كے بعد میڈیا كو اب تک ہونے والی آگاہی سمیت تمام اقدامات كے بارے میں بریف كیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا تھا، متاثرہ شخص کا تعلق کراچی سے ہے جس کی عمر 69 سال ہے اور اس نے ایران کا سفر کیا تھا جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں