مکلی قبرستان پر بھتہ لینے سے متعلق ایکسپریس کی خبر پر نوٹس

محکمہ ثقافت نے اپنے ملازمین ہٹا لیے، قیمتی پتھروں کی چوری روکنے کیلیے سادہ لباس اہلکار تعینات

مکلی قبرستان کے اطراف سادہ کپڑوں میں ملوث پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیے ہیں۔ پولیس ۔ فوٹو : فائل

ایکسپریس کی خبر پر محکمہ ثقافت اور ایس ایس پی ٹھٹھہ نے نوٹس لے لیا۔

سیاحوں اور زائرین سے ٹیکس کے نام پر بھتہ لینے والوں کو گیٹوں سے ہٹا دیا گیا، قیمتی پتھروں کی چوری روکنے کے لیے پولیس اہلکار تعینات۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ''ایکسپریس'' میں مکلی کے تاریخی قبرستان سے قیمتی پتھروں کی چوری کی وارداتوں اور سیاحوں اور زائرین سے ٹیکس کے نام پر بھتہ وصول کی خبر شائع ہونے کے بعد محکمہ ثقافت نے مین گیٹ سے اپنے ملازمین کو ہٹا دیا ہے۔




دوسری جانب قیمتی پتھروں کی چوری کا ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مکلی قبرستان کے اطراف سادہ کپڑوں میں ملوث پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیے ہیں۔
Load Next Story