بارشیں جاری مزید 14 اموات ایوبیہ گلیات میں شدید برفباری

لاہور، پنڈی سمیت پنجاب بھر میں تیسر ے روز بھی سے بارش، کسان پریشان ، ہلاکتیں چھتیں گرنے ،کرنٹ لگنے سے ہوئیں


Numaindgan Express March 07, 2020
لاہور، پنڈی سمیت پنجاب بھر میں تیسر ے روز بھی سے بارش، کسان پریشان ، ہلاکتیں چھتیں گرنے ،کرنٹ لگنے سے ہوئیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، ایوبیہ گلیات میں شدید برفباری ہوئی۔

ایوبیہ ٹاپ اور چھانگلہ گلی میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں خاتون سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے، جنوبی پنجاب میں کھڑی فیصلیں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سپیل ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گی ہے،شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا ہے۔

لاہور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دیگر اضلاع کی طرح لاہور میں بھی جمعرات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، شہر میں 25سے60ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،سردی وقتی طور پر پھر لوٹ آئی ،درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ، لاہور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ریس کورس کے علاقے جیل روڈ کے قریب بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 55 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی، راولپنڈی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق راولپنڈی میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک روانی بھی شدید متاثر رہی، نالہ لئی میں پانی کی سطح 6 فٹ تک بلند ہوگئی۔

واسا اور دیگر اداروں کو پہلے ہی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ، فتح جنگ سے نمائندے کے مطابق فتح جنگ کے گاؤں سبجال میں مکان کی چھت گر نے سے 52سالہ ریاض بی بی زوجہ اللہ داد جاں بحق اور 75سالہ بانو بی بی زوجہ اللہ بخش زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،رینالہ خورد اورچوچک سے تحصیل رپورٹر اور نمائندہ ایکسپرس کے مطابق رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 16 ون آر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے محمد امداد کی بیٹی 7 سالہ امن اور بیٹا 5 سالہ احمد امداد موقع پر جاں بحق جبکہ ان کی والدہ زخمی ہوگئی ،پاکپتن سے نمائندے کے مطابق شہراوروگردونواح میں موسلادھار بارش سے نواحی گاؤں ڈھپئی میں خستہ مکان کی چھت گرنے سے 55 سالہ شمیم بی بی جبکہ گاؤں جوایا کلیا میں چھت گرنے سے 60 سالہ محمد علی جاں بحق ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |