ٹڈی دل چینی مشینری کی فراہمی شروع یو این سے بھی مدد طلب
300 ٹن ادویات آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گی، چینی ٹیکنیشنز تربیت بھی دیں گے
چین کی طرف سے پاکستان کو ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلیے سپرے اورمشینری کی فراہمی کا آغاز، پہلے مرحلہ میں 300 ٹن ادویات آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائینگی جبکہ چینی ٹیکنیشنز پاکستانی کارکنوں کو سپرے مشینری کے استعمال کی تربیت بھی دیں گے۔
پاکستان میں چین کے سفیریاو جنگ کا چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین پاکستان کو تین مراحل میں ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لیے سپرے اور مشینری فراہم کر رہا ہے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کو ٹڈٹی دل کے کنٹرول اور ایمرجنسی ائیر ایمبولنس سروس کے قیام میں تعاون فراہم کر سکتا ہے۔
ملاقات میں پاکستان میں متعدی بیماریوں کے علاج کے لیے چین کے تعاون سے ایک آئیسولیشن اسپتال کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھرپاکستان، انڈیا، ایران اور افغانستان کے وزرائے زراعت 11 مارچ کو ٹڈی دل کے تدارک کے سلسلے میں ویڈیولنک پر بات چیت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹڈی دل سے سنگین خطرات کے باعث اس کے خاتمے کے حوالے سے مربوط حکمت عملی بنانے کے لئے اقوام متحدہ کے ادارہ فوڈ اینڈ ایگری کلچرآرگنائزیشن سے مدد حاصل کرلی گئی ہے جس کے تحت پاکستان ،بھارت ،افغانستان اور ایران چارملکوں کے وزرائے زراعت ویڈیو لنک کے ذریعے گیارہ مارچ کو آپس میں بات کریں گے۔ جبکہ کے ایف اے او کے نمائندے ابوظہبی سے وڈیو لنک کے ذریعے اس میٹنگ کا حصہ ہوں گے۔