انچولی دھماکوں کی تفتیش میں پولیس بھی تعاون کر رہی ہے

تحقیقات سی آئی ڈی اور اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کررہی ہے، جاوید عالم اوڈھو


Staff Reporter November 28, 2013
ویسٹ زون پولیس نے سی سی فوٹیج کی مدد سے بینک ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ انچولی بم دھماکوں کی تحقیقات سی آئی ڈی اور اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کر رہی ہے۔

تاہم متعلقہ پولیس بھی ان کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ، بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹی جانے والی رقم کالعدم تنظیمیں اپنے مذموم مقاصد میں استعمال کرتی ہیں ، ویسٹ زون پولیس نے سی سی فوٹیج کی مدد سے بینک ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا انھوں نے بتایا کہ پولیس نے گذشتہ 10 روز کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 25 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 6 ٹارگٹ کلرز ، 14 اسٹریٹ کرمنلز اور 4 بھتہ خور شامل ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ ایس پی نارتھ ناظم آباد چوہدری محمد اختر کی سربراہی میں ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد شاہد عباس اور ایس ایچ او پاپوشنگر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ملزم شاکر اﷲ محسود کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم 80 ہزار روپے اور رپیٹر برآمد کرلیا جو انھوں نے سیکیورٹی گارڈ سے چھینا تھا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رواں سال 24 ستمبر کو سائٹ اے کے علاقے میٹروول میں واقع بینک ڈکیتی کے دوران 25 لاکھ 98 ہزار روپے لوٹے تھے جس میں سے ملزم کے حصے میں ساڑھے3 لاکھ روپے آئے تھے۔



جاوید اوڈھو نے بتایا کہ ملزم کو بینک میں بننے والی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، انھوں نے ویسٹ اور سینٹرل پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ 10روز میں پولیس نے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 307 چھاپہ مار کارروائیوں میں 345 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں جبکہ اس دوران 16 پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان بھی مارے گئے ، جاوید اوڈھو نے بتایا کہ انچولی بم دھماکوں کی تحقیقات سی آئی ڈی اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کر رہا ہے تاہم ان کی مدد کے لیے سینٹرل پولیس بھی ان کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور جو بھی معلومات حاصل ہوتی ہے انھیں دے دی جاتی ہے، اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی نے بتایا کہ انچولی بم دھماکوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلوں کے اصل مالکان تک تو پولیس نہیں پہنچ سکی تاہم پولیس چوتھے خریدار تک پہنچ گئی ہے اور وہ پولیس سے رابطے میں ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں