جلسوں اور جلوسوں کو تجارتی مراکز سے دور رکھا جائےعتیق میر

تجارتی مراکزکومحفوظ بنانے کیلیے وفدسیاسی ومذہبی جماعتوں سے رابطے کرے گا


Business Reporter November 28, 2013
بولٹن اورراجہ بازارکے واقعات سیاہ باب ہیں،کوئی بازار مسلکی بنیاد پر قائم نہیں ہوا ۔فوٹو:فائل

آل کراچی تاجر اتحاد کا ایک نمائندہ وفد چیئرمین عتیق میرکی قیادت میں تجارتی مراکز کو سیاسی اور فرقہ وارانہ فسادات اور کشیدگی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلیے رواں ہفتے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے ذمے داران سے ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔

عتیق میر نے مارکیٹوں کے اطراف جلسے، جلوس، مدارس، مساجد اور امام بارگاہوں میں کی جانے والی تخریب کاری اور بھگدڑ میں کاروباری املاک اور مال کی تباہی کے رحجان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بولٹن مارکیٹ اور راجہ بازار کے المناک واقعات ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہیں، آج تک کسی بازار کا قیام فرقے یا مسلک کی بنیاد پر عمل میں نہیں آیا، تاجروں کے مابین بے مثال مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مفاہمت قائم ہے اسکے باوجود فرقہ وارانہ تصادم میں تاجر تباہ و برباد ہوتے ہیں۔



تاجروں کی املاک کو محفوظ رکھنے کیلیے سیاسی اور دینی جلسوں و جلوسوں کو تجارتی مراکز سے دور رکھنا ضروری ہے انھوں نے اپیل کی کہ تمام مکاتب فکر کے علما اور سیاسی جماعتیں ملک کے مفاد میں مذہبی و سیاسی اجتماعات، جلسہ اور جلوس کے روایتی طریقہ کار کو تبدیل کریں اور تاجروں کے مفاد میں انقلابی فیصلے کریں، مذہبی،مسلکی اور سیاسی اختلافات سڑکوں کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کیے جائیںایسا لائحہ عمل اختیار کیا جائے جس سے شرپسندوں کو جلسہ، جلوس اور ریلیوں میں کاروباری املاک تباہ کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |