موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی ہوا فوٹو: فائل
موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم عمران خان ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے کراچی نہیں آسکے، ان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شیرشاہ سوری روڈ سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کیا۔
قبل ازیں بھی وزیراعظم عمران خان فروری میں مصروفیات کے باعث کراچی نہیں آسکے تھے اور ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی تھی۔
کراچی کے میگا ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے دوسری بار 7 مارچ کو افتتاحی تقریب رکھی گئی تھی جس کے تمام تر انتظامات مکمل تھے اور دعوت نامے بھی تقسیم کردیے گئے تھے تاہم وزیراعظم عمران خان موسم کی خرابی کے باعث کراچی نہیں آسکے اورانہیں اپنا دورہ کراچی دوسری بارمنسوخ کرنا پڑا۔
دورہ منسوخی کے بعد وزیراعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔