اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں قتل

شوہر نے پہلے روپ چوہدری کو گولی ماری اور پھر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا


ویب ڈیسک March 07, 2020
پولیس نے تھیٹر کو سیل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی فوٹو: فائل

KARACHI: پنجاب کی معروف اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے فرینڈز تھیٹر میں جمعے کی رات روپ چوہدری کا شو تھا، شو کے بعد روپ چوہدری کا ان کے شوہر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔

روپ چوہدری اور ان کے شوہر کے درمیان تُوتُو میں میں بڑھ کر ہاتھا پائی پر جاپہنچی اور پھر شوہر نے پہلے روپ چوہدری کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، تھیٹر کو سیل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں