اخبار نے 8 خالی صفحات ٹوائلٹ پیپر کےلیے مخصوص کردیئے

آسٹریلیا میں ٹوائلٹ پیپر کا بحران کورونا وائرس کے خوف سے ذخیرہ اندوزی کے باعث شروع ہوا


ویب ڈیسک March 08, 2020
آسٹریلیا کے ایک مقامی اخبار نے ایک ’’خصوصی ایڈیشن‘‘ ہے جس میں 8 خالی صفحات صرف ٹوائلٹ پیپر کےلیے مخصوص کیے گئے ہیں۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

آسٹریلیا میں ٹوائلٹ پیپر کے بحران سے نمٹنے کےلیے ایک مقامی اخبار نے 8 صفحات اس طرح خالی چھوڑے ہیں کہ انہیں پھاڑ کر، ٹوائلٹ پیپر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آسٹریلوی دکانداروں نے کورونا وائرس کے خوف سے ٹوائلٹ پیپرز کی بڑی تعداد ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے جس سے وہاں ٹوائلٹ پیپرز کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

اس بحران سے نمٹنے کےلیے آسٹریلیا کے ایک مقامی اخبار ''این ٹی نیوز'' نے چند روز پہلے ایک ''خصوصی ایڈیشن'' شائع کیا جس میں 8 اضافی صفحات شامل تھے جو بالکل خالی تھے۔ البتہ ان پر ٹوائلٹ پیپر کی طرح نشانات ضرور موجود تھے تاکہ انہیں پھاڑ کر بہ آسانی رفع حاجت میں استعمال کیا جاسکے۔

اخبار نے پہلے صفحے پر اعلان شائع کیا جس میں لکھا تھا کہ اس ایڈیشن میں خاص طور پر 8 صفحات ایسے چھاپے گئے ہیں کہ ان پر ٹوائلٹ پیپر کی طرح کاٹ کر علیحدہ کرنے کےلیے نشانات موجود ہیں؛ اور یہ کہ ہنگامی حالت میں ان خالی صفحات کو ''سنگل پلائی'' ٹوائلٹ پیپر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگرچہ آسٹریلیا کی ریٹیلرز ایسوسی ایشن اور دوسری تنظیمیں کئی بار اعلان کرچکی ہیں کہ اگر وہاں ناول کورونا وائرس کی وباء پھیل بھی گئی، تب بھی ٹوائلٹ پیپر اور ٹشو پیپر وغیرہ جیسی مصنوعات کی کوئی قلت پیدا نہیں ہوگی۔ اس کے باوجود آسٹریلیا کے لوگ بوکھلاہٹ اور خوف کے عالم میں زیادہ سے زیادہ ٹوائلٹ پیپرز خرید رہے ہیں۔

اب وہاں پر بڑی مارکیٹوں نے پابندی لگا دی ہے کہ کوئی بھی شخص ایک وقت میں 4 ٹوائلٹ پیپر رولز سے زیادہ نہیں خرید سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |