انسداد تجاوزات مہم کے باعث سستی چپلوں کی تھوک فروخت میں 60 فیصد کمی

کورونا وائرس سے درآمدی خام مال کی عدم دستیابی کا سلسلہ برقراررہا تو 50 فیصد چھوٹی فیکٹریاں بند ہوجائیں گی، فیصل جان


Ehtisham Mufti March 07, 2020
سستے فٹوئیر کی فروخت 30 تا 40 فیصد تک محدود ہوگئی ہے، فیصل جان کبیر

انسداد تجاوزات مہم کے تحت عام استعمال سستی پلاسٹک ایوا میٹیریل چپلوں کی تھوک فروخت 60 فیصد کم ہوگئی ہے.

کراچی میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت تجارتی مراکز کی ٹوٹ پھوٹ اور سڑک کنارے، بازاروں میں پتھاروں کی کمی کے باعث عام استعمال سستی پلاسٹک ایوا میٹیریل چپلوں کی تھوک فروخت 60 فیصد کم ہوگئی ہے.

کراچی فٹوئیر مرچنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فیصل جان کبیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ پورے سال میں رجب اور شعبان کے دو مہینے عام چپلوں اور سستے فٹوئیر کی فروخت کے سیزن ہوتے ہیں لیکن رواں سال رجب کے مہینے کے باوجود تھوک مارکیٹوں میں ہیجانی کی کیفیت پائی جارہی ہے اور سستے فٹوئیر کی فروخت 30 تا 40 فیصد تک محدود ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کو رونا وائرس کے باعث چین سے فٹوئیر انڈسٹری کے خام مال کی درآمدی سرگرمیاں رکنے سے اس چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے خام مال جن میں ڈی او پی ریزن، پی یو اور دیگر ایسیریز شامل ہیں کی قیمتیں 60 سے80 فیصد بڑھنے کے باعث نہ صرف پیداواری لاگت 15فیصد بڑھ گئی ہے بلکہ ملک بھر میں فٹوئیر کی 500 سے زائد چھوٹی صنعتوں کی بقاء کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں جن سے براہ راست 10ہزار سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کورونا وائرس کی وجہ سے درآمدی خام مال کی عدم دستیابی کا سلسلہ مزید برقرار رہا تو فقیر کی 50 فیصد چھوٹی صنعتیں فیکٹریاں بند ہوجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں