کورونا وائرس کے پہلے مریض کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی

کراچی کے دیگر دو مریضوں کی طبیعت میں بھی بہتری آرہی ہے، محکمہ صحت سندھ


ویب ڈیسک March 07, 2020
کورونا گرم موسم برداشت نہیں کر سکتا

پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض یحییٰ جعفری کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ نوجوان 11 روز تک آغا خان اسپتال میں زیرِ علاج رہا، علاج اور مختلف ٹیسٹوں کے بعد اسے صحت مند قرار دیا گیااور چھٹی دے دی گئی۔

ترجمان محکمہ سندھ کا کہنا ہے کورونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کراچی کے دیگر دو مریضوں کی طبیعت میں بھی بہتری آرہی ہے۔

یہ پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب ہوگیا

 

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے دیگر دو مریضوں کو بھی اگلے چند روز میں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ صحت یاب ہونے والا مریض ایران کے شہر قم سے وطن واپس آیا تھا جس کے بعد 26 فروری کو اس میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے متاثرہ شخص کے ہم سفر 28 افراد اور اس کے اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جن میں وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 6 کیسز میں سے 3 کا تعلق کراچی سے تھا، بقیہ مریض گلگت بلتستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سبھی متاثرہ افراد ایران کا سفر کرچکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔