نیب نے اراضی کیس میں میر شکیل کو دوبارہ طلب کرلیا

پہلی پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، نواز شریف سے تعلقات کے بارے میں بھی سوالات کیے گئے


ویب ڈیسک March 07, 2020
جنگ گروپ کے مالک سے 54ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فوٹو، فائل۔

قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں 12 مارچ کو طلب کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگ گروپ کے مالک سے متعدد مرتبہ سوال کیا گیا کہ آپ کے میاں نواز شریف سے کیا مراسم ہیں، اس وقت کے وزیر اعلی میاں نواز شریف نے آپ کو غیر قانونی اراضی کیوں الاٹ کی؟

دوران تفتیش میر شکیل سے اراضی کے معاہدے کے دستاویزات طلب کی گئیں جو وہ پیش نہ کرسکے۔ اس وقت کے وزیر اعلی نےدرخواست کے بغیر الاٹمنٹ کی سمری ایل ڈی اے کو بھجوائی۔ میر شکیل نے اپنا محل مکمل کرنے کیلے جوہر ٹاون کی دو گلیاں بھی گھرمیں شامل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں