پاکستانی خواتین دھونس دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں بلاول

پیپلز پارٹی تمام خواتین کو بااختیار بنانے اور مساوات کے لیے ہر قدم پر ان کی حمایت کرے گی، چیئرمین پی پی پی


Staff Reporter March 07, 2020
پیپلز پارٹی تمام خواتین کو بااختیار بنانے اور مساوات کے لیے ہر قدم پر ان کی حمایت کرے گی، چیئرمین پی پی پی (فوٹو : فائل)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین اب عورتوں سے نفرت کرنے والوں کی دھونس دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں، ہم خواتین کو بااختیار بنانے اور مساوات کے لیے ہر قدم پر ان کی حمایت کریں گے۔

عالمی یوم خواتین پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شدید مخالفت کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے اور اس میں مزید اضافے کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی، خواتین اور پسماندہ طبقات ہی پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہیں اور ہماری جماعت ان کے ساتھ مل کر ان عناصر کے خلاف لڑے گی جو انھیں صنفی امتیاز پر مبنی پدرانہ نظام کی زنجیروں میں جکڑ کر غلام بنانے کی سازشیں کررہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے پیغام کو ختم کرنے والی کوششوں کے تحت بی آئی ایس پی کارڈز سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر اور نام کو ہٹایا، بڑے منصب پر بیٹھے چھوٹے لوگ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کو ختم نہیں کرسکیں گے جن کی وجہ سے صنفی امتیاز پر قائم پدرانہ نظام اقتدار کی دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، ہر عورت اب جانتی ہے کہ وہ بھی بینظیر بن سکتی ہے۔

بلاول نے ملک کی ماؤں اور بیٹیوں کو یقین دلایا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فرزند کی حیثیت سے وہ ہمیشہ ان کے حقوق کے لیے کھڑے رہیں گے اور ان کی پارٹی تمام خواتین کو بااختیار بنانے اور مساوات کے لیے ہر قدم کی حمایت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |