2016 میں اگلے آرمی چیف کا تقرر بھی نواز شریف ہی کرینگے

اس وقت لیفٹیننٹ جنرل مقصود، زبیر محمود اور وجاہت میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا

اس وقت لیفٹیننٹ جنرل مقصود، زبیر محمود اور وجاہت میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کی آرمی چیف کے عہدے پرتقرری کے بعداب 3 سال بعد نئے آرمی چیف کا فیصلہ بھی نوازشریف ہی کرینگے۔

اس وقت موجودہ لیفٹیننٹ جنرلزمیں سے سنیارٹی کے اعتبارسے لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد،لیفٹیننٹ جنرل زبیرمحمود اور لیفٹیننٹ جنرل وجاہت حسین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان جوجی ایچ کیومیں انجینئرزچیف ہیں بھی اس وقت موجود ہونگے۔ان چاروں جنرلز کی مدت ملازمت 13 جنوری 2017کوایک ہی دن ختم ہورہی ہے۔




لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کواگرآرمی چیف نہ بنایا جاتا توان کی مدت ملازمت یکم اکتوبر2014 کوختم ہونا تھی۔ یکم اکتوبر2014 کو ہی آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام سمیت مزید6سینئرترین جنرل ریٹائرہوجائیں گے جن میں لیفٹیننٹ جنرل طارق خٹک،لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز، لیفٹیننٹ جنرل خالدربانی،لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین اورلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی شامل ہیں ۔ان کے بعد 15 اپریل2015 کوبھی پاک فوج کے 4 لیفٹیننٹ جنرلز جن میں لیفٹیننٹ جنرل احسن محمود ،لیفٹیننٹ جنرل عابد پرویز،لیفٹیننٹ جنرل محمدآصف، اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال ایک ہی دن ریٹائرہونگے۔

Recommended Stories

Load Next Story