ایف آئی اے کے 66 افسروں کے اثاثوں کی تحقیقات شروع

اثاثوں کی تفصیلات،وسائل سے متعلق وضاحت ودیگردستاویزات پیش کرنے کا حکم


سہیل چوہدری November 28, 2013
مذکورہ افسران کوعہدوں سے الگ کردیا، مقصدانکوائری کوشفاف بناناہے، ذرائع فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں افسروں کے اثاثوں کے خلاف بڑے پیمانے پرتحقیقات شروع کردی گئیں۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل غالب بندیشہ کی سرابرہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپرگریڈ17اور اس سے اوپرکے مختلف گریڈ کے66 افسران کیخلاف تحقیقات شروع کی گئی ہے جس کے بعد ان تمام افسروں کوان کے عہدوں سے ہٹادیاگیااوران افسروں سے تمام تفتیش اورچارج بھی واپس لے کر دیگر افسروں کے حوالے کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق66 افسروں کواپنے اثاثوں کی تفصیلات اوروسائل سے متعلق تفصیلی وضاحت اوردیگر ضروری دستاویزات پیش کرنے کاحکم دیاگیا۔



ان افسران کے خلاف انکوائری مکمل ہونے تک ان کے تبادلے اور تقررپرپابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان افسروں کوان کے عہدوں سے الگ کرنے کا مقصدشفاف انکوائری یقینی بناناہے۔ وزارت داخلہ اورایف آئی اے میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، اس مقصدکے لیے وزرات داخلہ نے نیب کے سینئرافسراورایف آئی اے کے ڈائریکٹرامیگریشن ڈاکٹرعثمان انورپرمشتمل 2رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جواس حوالے سے تفصیلی رپورٹ اور سفارشات وزارت داخلہ کوبھجوائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں