آئین ٹوٹا توقوم کواکھٹا رکھنا مشکل ہو جائیگالیاقت بلوچ

تبدیلی کیلیے خودکوبدلنا ہوگا،عوام جماعت اسلامی کوایک موقع ضرور دیں، نعمت اللہ خان


Staff Reporter September 05, 2012
صدر زرداری عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کا نیا ناٹک رچا رہے ہیں، لیاقت بلوچ ، فوٹو : فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ صدر زرداری عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کا نیا ناٹک رچا رہے ہیں۔

یہ عدالتوں اوراتحادیوں کو چکمہ دینے کی کوشش ہے'تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے بلدیاتی حقوق کو غصب کیا ہے'طویل المدتی ٹیکنو کریٹس نظام کا شوشہ بھی چھوڑا جا رہا ہے'اگرآئین ٹوٹا تو قوم کواکھٹا رکھنا مشکل ہو جائے گا، بلا تاخیر شفاف اور غیر جانبدار عام انتخابات ہی وقت کی آواز ہیں'عوام چار کے ٹولے کے دوبارہ مسلط ہونے سے خوف زدہ ہیں'فکر و نظر کی تبدیلی سے آنے والا اسلامی انقلاب ہی ہمارے دکھوں کا مداوا بنے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کلفٹن زون کے تحت منعقدہ عید ملن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان ہرنعمت سے مالامال ہے مگر بدانتظامی اور کرپشن نے ملک کو تباہ کر دیا'امریکی غلامی لعنت بن گئی ہے'پاک فوج عوامی محبت سے محروم ہو گئی ہے'نیٹو سپلائی بحال کی گئی مگرڈرون حملے جاری ہیں' کراچی آج ٹارگٹ کلنگ'بھتہ خوری اوراغوا برائے تاوان کی آماجگاہ بنا ہوا ہے'فطرے جیسی عبادت کو بھی بربادکردیا گیا ہے'اسٹبلشمنٹ نے قاتلوں اور بھتہ خوروں کی سرپرستی کر کے کراچی کی ناجانے کونسی خدمت کی ہے؟

ضرورت اس بات کی ہے کہ دین و وطن سے محبت کرنے والی دیانت دار قوتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں تاکہ بے دریغ قتل اور بھتہ خوری کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے کیونکہ کراچی میں امن ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔نعمت اللہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ حالات کی تبدیلی کے لیے ہمیں خود کو بدلنا ہوگا،عوام جماعت اسلامی کوایک موقع ضرور دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں