کراچی آپریشن کو اندرون سندھ تک بڑھائیں گے متحدہ جلد دوبارہ سندھ حکومت میں شامل ہوجائیگی قائم علی شاہ

جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، ایران پاکستان گیس منصوبے سے دونوں ملکوں کی ترقی ہوگی


Numainda Express November 28, 2013
سوچا تھا راشی افسران پیٹ بھرنے کے بعد سدھر جائیں گے میں نے ڈنڈا اٹھا لیا تو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی .فوٹو: ایکسپریس / فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور وفاق میں اچھے تعلقات ہیں، کراچی میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، کراچی آپریشن کا دائرہ کار اندرون سندھ تک وسیع کرینگے، جرائم پیشہ ملزمان کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہیگا، متحدہ قومی موومنٹ بہت جلد دوبارہ حکومت میں شامل ہوجائیگی۔

وہ خیرپور میں این ایل سی کے قریب اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے بننے والے مدر چائلڈ ہیلتھ کیئر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے مزید کہاکہ ایران برادر اسلامی ملک ہے، پاک ایران میں مختلف شعبوں میں بڑا کام ہورہا ہے، ایران نے ہر دکھ سکھ میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ایرانی حکومت کی جانب سے خیرپور میں اسپتال بنانا خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے عوام میں بے پناہ ہے۔



انہوں نے مزید کہاکہ پی پی عوامی پارٹی ہے جس کا کچھ لوگ غلط فائدہ بھی اٹھاتے ہیں، کیرپور میں سول اسپتال سمیت دیگر میگا پروجیکٹ میں ریکارڈ بدعنوانیاں منظر عام پر آئی ہیں، انھوں نے کہاکہ حکومت نے سوچا تھا کہ راشی افسران اپنے پیٹ بھرکر سدھر جائینگے مگر وہ حکومت کی نرمی سے ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں، وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ، ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دیں، رشوت لینا بند کریں، اپنے بچوں کو جہنم میں نہ دھکیلے، اگر میں نے ڈنڈا اٹھالیا تو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی۔ تقریب سے ایرانی سفیر مہدی سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسپتال ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے خیرپور کے عوام کے لئے تحفہ ہے، انھوں نے مزید کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے بھی دونوں ممالک کی ترقی ہوگی اور پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں