نواز شریف نے3 مرتبہ سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر موجود جنرل کو سپہ سالار بنایا

پرویز مشرف بھی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھے جو نواز شریف کے ہاتھوں آر می چیف بنے.


ضیا تنولی November 28, 2013
پرویز مشرف بھی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھے جو نواز شریف کے ہاتھوں آر می چیف بنے۔ فوٹو:فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں تینوں مرتبہ سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر موجود جنرل کو سپہ سالار بنایا۔

نواز شریف نے اپنے پہلے دور اقتدار میں آرمی چیف کا تقرر کرتے ہوئے سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر موجود جنرل وحید کاکڑ کو آرمی چیف بنایا، پرویز مشرف بھی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھے جو نواز شریف کے ہاتھوں آر می چیف بنے جبکہ اب جنرل راحیل شریف بھی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر ہیں۔

اس دلچسپ امر کے ساتھ محمد نواز شریف دنیا بھر میں واحد سربراہ ہیں جن کو یہ اعزاز حاصل ہواکہ انھوں اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران 3 آرمی چیف مقرر کیے اور تنیوں کو تیسرے نمبر سے سپر سیڈ کر کے آرمی چیف بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں