ایٹمی دھماکا کیاسیاست میں بھی عوامی خدمت کرینگے ڈاکٹر قدیر
تحریک انصاف خواب سناتی ہے،شکیل اعوان،شازیہ مری،’’کل تک‘‘میںگفتگو
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاہے کہ مجھے اس وجہ سے سیاسی جماعت بنانا پڑی ہے کہ موجودہ سیاسی جماعتوں نے جو صورتحال پیدا کردی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔
جب بھارت نے ایٹمی دھماکا کیا تو اس وقت مجھے بلایا گیا حالانکہ ملک میں انرجی اور دفاع پر کام ہورہا تھا لیکن ایٹمی دھماکا میری قیادت میں میری ٹیم نے کیا اور اب سیاست کے میدان میں بھی عوام کی خدمت کریں گے ۔پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ میں خود الیکشن نہیں لڑوں گا لیکن جن لوگوں کو ہم سپورٹ کریں گے وہ الیکشن لڑیں گے ہم سارا میدان تو صاف نہیں کرسکیں گے لیکن اگر چالیس یا پچاس ایماندار نڈرا ور باہمت لوگ جیت گئے تو بہت اچھا کام کرسکیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان نے کہاکہ تحریک انصاف کو جو خواب آتا ہے اگلے روز وہ سب کو سنانا شروع کردیتے ہیں،ریلوے بند ہوچکی ،پی آئی اے خسارے میں جارہی ہے پٹرول کی قیمتوں میں روز روز کے اضافے نے عوام کو پیس کررکھ دیا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاکہ کسی کابھی سیاست میں آنا سیاسی پارٹی بنانا الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے اگر ڈاکٹر عبدالقدیر خان سیاست میں آرہے ہیں تو ٹھیک ہے۔
پاکستان کے معاشرے میں برائیاں موجودہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ دنیا کے ہر ملک سے زیادہ برائیاں پاکستان میں ہی ہیں ۔ن لیگ تعصب کی سیاست کرتی ہے ۔رہنما تحریک انصاف عمران اسمعیٰل نے کہاکہ پنجاب میں اس وقت ٹرانسپورٹ یا لیپ ٹاپ کی اتنی ضرورت نہیں ہے جتنی بجلی کی ضرورت ہے ۔ہم نے خواجہ آصٖف کو نوٹس بھیج دیا ہے اگر ان کے پاس الزامات کاثبوت ہے تو وہ پیش کریں ۔ہم ایک لاکھ لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر وزیرستان کی طرف امن مارچ کریںگے۔ سارا میڈیا اور ہر طبقہ فکر کے لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے ۔