8 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 81 فیصد اضافہ

آٹھ ماہ میں پیٹرولیم گیس کی درآمدات میں 19فیصد اضافہ ہوا


حسیب حنیف March 08, 2020
آٹھ ماہ میں پیٹرولیم گیس کی درآمدات میں 19فیصد اضافہ ہوا۔۔ فوٹو: فائل

جولائی سے فروری میں موبائل فونز کی درآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا موبائل فونز کی درآمدات 86کروڑ 48لاکھ ڈالرز رہیں۔

وزارت تجارت نے درآمدات میں اضافے سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیے،دستاویز کے مطابق جولائی سے فروری میں موبائل فونز کی درآمدات میں 81فیصد اضافہ ہوا،آٹھ ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات 86کروڑ 48لاکھ ڈالرز رہیں۔

جولائی سے فروری میں الیکٹریکل مشنری کی درآمدات میں 34فیصد اضافہ ہوا، مالی سال کے آٹھ ماہ میں الیکٹریکل مشنری کی درآمدات ایک ارب 56 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جولائی سے فروری کے دوران خام کپاس کی درآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا، آٹھ ماہ میں پیٹرولیم گیس کی درآمدات میں 19فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |