دوسری شادی نہیں کی بھارتی میڈیا میرے خلاف سازشیں کر رہا ہے راحت فتح علی خان

بھارتی میڈیا میرے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، اخبار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا، راحت فتح علی خان


ویب ڈیسک November 28, 2013
میرا مشن پاکستانی میوزک انڈسٹری کو دنیا کی بہترین انڈسٹری بنانا ہے، بھارتی میڈیا مشن کو ناکام بنانے کی سازش کر رہا ہے، راحت فتح فوٹو:فائل

دوسری شادی نہیں کی، بھارتی میڈیا میرے خلاف سازشیں کر رہا ہے، راحت فتح علی خان

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی دوسری خفیہ شادی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا ان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے اور وہ کسی فلک نامی ماڈل کو جانتے ہی نہیں ہیں، میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ بڑی خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں اور اس طرح کی خبروں سے ان کی ازدواجی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلا کر پاکستانی فنکاروں اور پاکستان کو زچ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ان کا مشن پاکستانی میوزک انڈسٹری کو دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری بنانا ہے اور ان کے مشن کو ناکام بنانے کے لئے بھارتی میڈیا سازشیں کر رہا ہے، بھارتی میڈیا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا گروپ ٹائمز آف انڈیا نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے حوالے سے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی ماڈل دوست فلک سے ایک ماہ قبل میں خفیہ شادی کر لی ہے اور اپنی پہلی بیوی اور استاد نصرت فتح علی خان کی بیٹی کو طلاق دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں