پنجاب حکومت نے 29 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل تیسری بار بھی مؤخر کردیا

نئے شیڈول کے مطابق اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل 20 جنوری سے شروع ہوگا۔


ویب ڈیسک November 28, 2013
اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 20 فروری کو ہو گا۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 29 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل تیسری بار بھی مؤخر کرتے ہوئے ایک بار پھر نیا شیڈول جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بلدیاتی انتخابات کا بہانہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل ایک بار پھر موخر کردیا ہے یہ عمل 20 دسمبر سے شروع ہونا تھا حکومت کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد اب بھرتیوں کا نیا عمل شروع کیا جائے گا تاہم اساتذہ 20 جنوری سے فارم حاصل کر سکیں گے جس کے بعد انٹری ٹیسٹ 20 فروری کو ہو گا۔ انٹری ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کا انٹرویو 6 سے 17 مارچ تک ہوگا جبکہ منتخب امیدواروں کو بھرتی لیٹر 26 مارچ جاری کیے جائیں گے اور اساتذہ اپریل میں نئے سیشن سے تدریس کا عمل شروع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں