خلیل الرحمان قمر دوران انٹرویو آپے سے باہر صحافی کو گالیاں دینے لگے

خلیل الرحمان اورماروی سرمد تنازع نے شوبز اور سوشل میڈیاصارفین کو تقسیم کردیا ہے


ویب ڈیسک March 08, 2020
خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان تنازع کی شروعات ایک نجی ٹی وی میں بحث سے ہوئی تھی فوٹوفائل

MADRID: مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دوران انٹرویو آپےسے باہر ہوگئے اور صحافی کو ہی گالیاں دینے لگے۔

خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان تنازع کی شروعات ایک نجی ٹی وی میں بحث سے ہوئی تھی۔ خلیل الرحمان قمر نے ٹاک شو کے دوران ماروی سرمد کو اس وقت چپ کرایا تھا جب وہ انہیں بولنے نہیں دے رہی تھیں اور ان کی بات کے درمیان باربار ''میرا جسم میری مرضی''کا نعرہ لگائے جارہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ''میرا جسم میری مرضی'' مغربی فنڈ سے چلنے والی مہم

خلیل الرحمان قمر ماروی سرمد کی اس حرکت سے اتنے زیادہ زچ ہوئے کہ چلانا شروع کردیا یہاں تک کہ لائیو شو میں ماروی سرمد کو گالی تک دے دی۔ ان کے اس عمل پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب خلیل الرحمان قمر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انٹرویو کرنے والے رپورٹر پر چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمرنے ماروی سرمد کو گالی دیدی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خلیل الرحمان قمر رپورٹر کو چلاتے ہوئے کہہ رہے ہیں ایک سوال کیجئے میں نے جواب دے دیا آگئے چلیے۔ رپورٹر نے سوال بدل کر پوچھا خلیل صاحب آپ کے چاہنے والے جو آپ کے ڈائیلاگز پسند کرتے ہیں تو آپ کو نہیں لگتا جب آپ کا طرز عمل یہ ہو ، خلیل الرحمان قمر نے صحافی کی بات کاٹ کر کہا کیا طرز عمل اس کے بعد انہوں نے رپورٹر کو گالی دی اور چلاتے ہوئے کہا کیمرہ بند کرو۔



واضح رہے کہ ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر کے درمیان لڑائی کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔ زیاد تر شوبز ستارے ماروی سرمد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر بیان دیتے نظر آئے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اس معاملے میں خلیل الرحمان قمر کو صحیح سمجھتی ہے اور ان کی مکمل حمایت کرتی نظر آرہی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B9Tw-viHf7z/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں