محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے گریڈ 18 اور 17 کے 29 افسران کے تبادلے کئے گئے

ضم شدہ اضلاع کے 10 صحت افسران کے بھی تبادلے فوٹو: فائل

محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گریڈ 18 اور 17 کے 29 افسران کو تبدیل کیا گیا ہے. تبدیل ہونے والوں میں ڈی ایچ اوز، ایس ایم او، ایم ایس اور منیجمنٹ کیڈر کے افسران شامل ہیں جب کہ ضم شدہ اضلاع کے 10 صحت افسران کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں۔


ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر وزیر صافی کو ڈی ایچ او جنوبی وزیرستان تعینات کیاگیا ہے۔ آر ایچ سی ڈومیل کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسرار کو ڈی ایچ او شمالی وزیرستان تعینات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سدا کے سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمر کی ڈی ایچ او اورکزئی جبکہ اورکزئی، جنوبی اور شمالی وزیرستان کے ڈی ایچ اوز کو ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ ضم اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر وحید الزماں بھی تبدیل کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر مجاہد حسین بنگش کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ ضم اضلاع تعینات کیا گیا ہے. سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشیٹو پروگرام کے ڈاکٹر عامر رفیق خٹک ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی پروگرام تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر قادر شاہ کو کوآرڈینیٹر ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ (ایچ ایس آر یو) تعیناتی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل اور ڈی ڈی کمیونیکیشن بھی تبدیل کئے گئے ہیں۔
Load Next Story