جنرل راشد محمود نے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

جنرل راشد محمودنے چکلالہ میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا


ویب ڈیسک November 28, 2013
جنرل راشد محمود کل نئے آرمی سربراہ جنرل راحیل شریف کی بطور آرمی چیف کی تقریب میں بحیثیت جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی شرکت کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

جنرل راشد محمنود نے چیر مین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنھبال لیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنرل راشد محمود چکلالہ میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو فوج کے اعلٰی افسران نے ان کا شاندار استقبال کیا اور مسلح فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد جنرل راشد محمود نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں جنرل راشد محمود کا دیگر افسران سے تعارف کرایا گیا اور مختلف انتظامی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ جنرل راشد محمود نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے سے قبل آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی قیادت میں کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی شرکت کی اور جنرل راشد محمود کل نئے آرمی سربراہ جنرل راحیل شریف کی بطور آرمی چیف کی تقریب میں بحیثیت جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں