سانحہ راولپنڈی کے ملزمان کے کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے رانا ثنااللہ

سانحہ پولیس اہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، وزیرقانون پنجاب


ویب ڈیسک November 28, 2013
سانحہ راولپنڈی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بروقت قابو نہ پایا جاتا تو پورے ملک میں آگ لگ سکتی تھی،وزیرقانون پنجاب فوٹو:فائل

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر سانحہ راولپنڈی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بروقت قابو نہ پایا جاتا تو پورے ملک میں آگ لگ سکتی تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی واقعےکی وجہ سے پورے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، حکومت نے اس معاملے کو مؤثر طریقے سے سنبھالا اگر معاملہ زیادہ خراب ہوجاتا تو پورے ملک میں آگ لگ سکتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ راولپنڈی پولیس اہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ سانحہ کے ملزمان کے کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے ملزمان کوجلد عدالت میں پیش کیاجائےگا اور مقدمات کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے گا۔ انہں نے کہا کہ علمائے کرام نے یقین دہائی کرائی ہے کہ وہ فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں گے۔

بجلی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کے طوفان سے متعلق سوال پر رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ پرائز کنٹرول سے متعلق وزیراعلیٰ خود بریفنگ لیتے ہیں اور اس سلسلے میں کافی پیش رفت بھی ہوئی ہے، امید ہے اس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں