شام میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے درجنوں گاڑیوں کو روند ڈالا 32 ہلاک اور 77 زخمی

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عراق کے شیعہ زائرین شامل ہیں


ویب ڈیسک March 08, 2020
بریک فیل ہوجانے کے باعث آئل ٹینکر دو مسافر بسوں اور 15 موٹر سائیکلوں کو رونڈ ڈالا، فوٹو : ٹویٹر

شام کی مرکزی شاہراہ پر ایک تیز رفتار آئل ٹینکر نے بے قابو ہو کر 2 مسافر بسوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 77 ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں دارالحکومت کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر ایک تیز رفتار آئل ٹینکر کے بریک فیل ہوگئے جس کے باعث ٹینکر نے پہلے دو مسافر بسوں کو ٹکر مار کر تباہ کردیا اور پھر 15 سے زائد موٹر سائیکلوں کو کچل ڈالا۔

Syria Accident 1

حادثے میں مجموعی طور پر 32 افراد ہلاک اور 77 زخمی ہوئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عراق کے شیعہ زائرین تھے جو شام میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جا رہے ہیں اور حادثے کا شکار ہوگئے۔

Syria Accident 2

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 13 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں