الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مؤخر کرنے کا فیصلہ

پنجاب نے حلقہ بندیاں اور دیگر قانونی تقاضے مکمل نہیں کئے جس کے باعث شیڈول کا اعلان ممکن نہیں، ذرائع الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک November 28, 2013
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اور سسندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کل کیا جانا تھا. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں حلقہ بندیاں مکمل نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اور سسندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کل کیا جانا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ابھی تک حلقہ بندیوں کا کام اور دیگر قانونی تقاضے مکمل نہیں کئے گئے جس کے باعث الیکشن کمیشن کے لئے ممکن نہیں کہ وہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 5 دسمبر تک حلقہ بندیاں سمیت تمام کام مکمل کرکے وہ کمیشن کو آگاہ کرے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آج شام تک حلقہ بندیوں سمیت تمام قانونی تقاضے مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے انتظامات سے مطمئن ہوا تو کل سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا تاہم اگر الیکشن کمیشن انتظامات سے مطمئن نہ ہوا تو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان بھی مؤخر ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |