کوروناوائرس وزارت صحت کے اقدامات کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

مذکورہ واقعہ چند دن قبل کا ہے جب ہیلتھ فارمز میں تبدیلی کی گئی تھی، ایئرپورٹ انتظامیہ


ویب ڈیسک March 08, 2020
مذکورہ واقعہ چند دن قبل کا ہے جب ہیلتھ فارمز میں تبدیلی کی گئی تھی، ایئرپورٹ انتظامیہ فوٹوفائل

کورونا وائرس کی روک تھام اور تشخیص کے لیے اقدامات میں کوتائیاں کھل کر سامنے آنے لگیں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سہولیات کی عدم فراہمی کا شکوہ کرتے ہوئے فرش پر بیٹھ کر ہیلتھ فارم پُر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اور وزارت صحت کی جانب سے جامع اقدامات اٹھائے جانے کے دعوے کیے گئے، تاہم ان دعووں کی قلعی اس وقت کھل گئی جب بیرون ممالک سے آنے والی مختلف پروازوں کے مسافر ایئرپورٹ پہنچے تو انھیں دوران پرواز طیارے میں فراہم کیے جانے والے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارمز ایئرپورٹ پہنچنے پر ہیلتھ ڈیسک کے عملے نے دوبارہ تھما کر فل کرنے کے لیے دے دیئے۔

ایکسپریس کو دستیاب ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر فرش پر بیٹھ کر ایک عقب میں دوسرا مسافر پلر کے ساتھ کھڑے ہوکر ہیلتھ فارم فل کرتے دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ چند مسافر وہاں کرسیوں پر بھی بیٹھے ہیں۔

مسافروں کا کہنا تھاکہ ایئرلائن عملےنے طیارے میں فارم پُر کروائے اس کے باوجود لاؤنچ میں فارم فل کروانے کے لیے دیئے جس کے لیے نہ ڈیسک تھا اور نہ قلم وغیرہ دیئے گئے۔

ادھر اس حوالے سے ایئرپورٹ انتظامیہ کا رابطے پرکہنا تھا کہ مذکورہ واقعہ چند دن قبل کا ہے جب ہیلتھ فارمز میں تبدیلی کی گئی تھی جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پہنچنے پر مسافروں سے ہیلتھ فارم دوبارہ فل کروائے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں