فرح خان کی دپیکا کو کنگ خان کی موجودگی میں دبنگ خان سے دور رہنے کی ہدایت

ممبئی میں ایک ہی اسٹو ڈیو میں شاہ رخ اورسلمان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران دپیکا دبنگ خان کے پاس جاکر بیٹھ گئیں


ویب ڈیسک November 28, 2013
دپیکا اپنے فلمی ہیرو شاہ رخ کے حریف سلو میاں کے ساتھ بھی کئی مرتبہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں فوٹو؛فائل

بھارتی فلم دائریکٹر فرح خان نے دپیکا پڈوکون کو کنگ خان کی موجودگی میں ڈبنگ اسٹار سلمان خان سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈکون آج کل ممبئی کے اسٹوڈیو میں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی فلم "ہیپی نیو ایئر" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ اسی اسٹوڈیو میں سلمان خان بھی اپنی فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں، رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے دوران دپیکا اپنے ہیرو کنگ خان کے حریف سلو میاں کے پاس جا کر بیٹھ گئیں اور ان کے ساتھ تقریبا ایک گھنٹے تک باتوں میں مگن رہیں جب کہ اس دوران شاہ رخ بھی سیٹ پر موجود تھے، سلو میاں سے ملاقات کے بعد فلم ڈائریکٹر فرح خان نے دپیکا کو ہدایت کی ہے کہ شاہ رخ خان کی موجودگی میں سلمان خان سے میل جول اور بات چیت سے باز رہے۔

شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم اوم شانتی اوم سے بالی ووڈ میں قدم جمانے والی دپیکا اب تک کنگ خان کے ساتھ دو سپر ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں جب کہ تیسری کی شوٹنگ جاری ہے تاہم دپیکا اپنے ہیرو کے حریف سلو میاں کے ساتھ بھی کئی مرتبہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں جب کہ سلمان خان بھی دپیکا کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں