قونصلیٹ دھماکاتحقیقات شروعدوسری لاش کی شناخت ہوگئی

بونیرکانعمان یونیورسٹی جارہاتھا،زدمیںآگیا،غیرملکیوںکی نقل مکانی،سیکیورٹی سخت خانہ


Numainda Express/Monitoring Desk September 05, 2012
بونیرکانعمان یونیورسٹی جارہاتھا،زدمیںآگیا،غیرملکیوںکی نقل مکانی،سیکیورٹی سخت خانہ ۔ فوٹو: فائل

پشاورمیںامریکی قونصل خانے کی گاڑی پرخودکش حملہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جبکہ شہید ہونے والے دوسرے راہگیرنوجوانوں کی شناخت ہوگئی تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رحمان ملک کی ہدایت پرقائم کی گئی مترکہ کمیٹی نے تحقیقات کاباقاعدہ آغازکردیاٹیم کے سربراہ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ہیںایڈیشنل آئی جی پولیس خیبر پختونخوا، ایف آئی اے اورآئی بی کے نمائندے بھی ٹیم میںشامل ہیں۔

ادھر دوسرا شہید ہونیوالا نوجوان نعمان بونیرکے موضع بایوخہ کارہائشی تھاداخلہ لینے کیلیے یونیورسٹی جارہاتھاراستے میں دھماکے کی زدمیں آکرشہید ہوگیا 'نعمان کی موقع پرشناخت نہ ہوئی رات گئے نعمان کے رشتہ داروں نعش کوپشاورسے گاؤں بایوخہ لے آئے جنہیںمنگل کے روز آبائی قبرستان بایوخہ میں سپردخاک کردیاگیااین این آئی کے مطابق دھماکے کے بعد یونیورسٹی ٹائون میںمقیم کئی غیرملکی رہائشگاہیں چھوڑکردوسری جگہ منتقل ہونے لگے علاقے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق یونیورسٹی ٹان میں کئی عمارتیں غیرملکی افراداوراداروںنے کرائے پر حاصل کر رکھی ہیں، ادھر پاکستان میںموجود امریکی سفارتخانہ نے کہاہے کہ پشاور خودکش حملے میںزخمی ہونے والے دوپاکستانی ملازمین اور دو امریکی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہرہے تاہم تفصیلات نہیں بتائی جاسکتی۔ادھرخودکش حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں