لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

بین ڈنک کی دھوں دھار اننگ، 40 گیندوں پر 99 رنز، 12 چھکے اور تین چوکے شامل


ویب ڈیسک March 08, 2020
بین ڈنک کی دھوں دھار اننگ، 40 گیندوں پر 99 رنز، 12 چھکے اور تین چوکے شامل (فوٹو : فائل)

پی ایس ایل فائیو کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی، بینک ڈنک نے 40 گیندوں پر 99 رنز بناکر قلندرز کو فتح دلائی۔

لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے بیٹنگ شروع کی اور پورے اوور کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر لاہور قلندر کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا۔ والٹن نے 45، بابر اعظم نے 38 رنز بنائے جب کہ الیکس ہیلز 80 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بالنگ میں لاہور قلندر کی جانب سے معاذ خان نے دو اور سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ شروع کی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کا دیا گیا ہدف حاصل کرلیا۔ قلندرز نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک نے دھواں دھار اننگ کھیلی اور 40 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 12 چھکے اور تین چوکے لگاکر ٹیم کو فتح دلائی۔

بہتری اننگ کھیلنے پر بین ڈنک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں