کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

جس شخص کا کیس مثبت آیا ہے اس سے رابطے میں رہنے والوں کو چیک کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت


ویب ڈیسک March 08, 2020
جس شخص کا کیس مثبت آیا ہے اس کے رابطے میں رہنے والوں کو چیک کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

شہر قائد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ وزراء اور افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اب تک 107 سیمپلز ٹیسٹ کیے ہیں جس میں 4 کیس مثبت آئے جس میں سے ایک مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔

اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ آج بھی 4 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا ہے، جس شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے اُس کا تعلق کراچی سے ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کا 'قرنطینہ ہوٹل' زمین بوس، متعدد ہلاکتیں

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی ہے کہ کراچی میں جس شخص کا مثبت کیس آیا ہے اس کے تمام قریبی اور رابطے میں رہنے والوں کو چیک کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں