سائنس کے طلبا کو 12 ارب روپے کی اسکالر شپس دینے کا اعلان

وزارت سائنس کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا اور آئندہ بجٹ میں 1300 فیصد اضافہ ہدف ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک March 08, 2020
وزارت سائنس کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا اور آئندہ بجٹ میں 1300 فیصد اضافہ ہدف ہے، وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سائنس کے طلباء کے لیے 12 ارب روپے کی اسکالر شپس کا پلان لانے کا اعلان کر دیا۔

گلوبل ڈویلپمنٹ کے تحت فوڈ سیکیورٹی ،غذائیت اور سستی صحت کے چیلنجز کے عنوان سے ورکشاپس سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحقیق کے شعبے میں ہم برطانیہ سے جڑ گے ہیں، اسی طرح کا ایک گروپ یورپ اور امریکا میں بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اس سال 12 ارب روپے کی اسکالر شپس دے گی، کو شش ہے کہ اسکالر شپس کی رقم ایسے شعبوں پر خرچ کی جائے جس سے بیرون ملک در آمدات میں کمی آئے اس حوالے سے ہمیں اپنی ترجیحات پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت سائنس کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا اورآئندہ بجٹ میں 1300 فیصد اضافہ ہدف ہے، جب کہ ملک میں الیکٹرانکس کی لیبارٹریز بھی لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت سائنس کے ذیلی اداروں میں بہت سے عہدے خالی ہیں جس کی بنیادی وجہ 50 سالہ تجربہ اور ڈیڑھ لاکھ تنخواہ والی پالیسی ہے ہم نے اس پالیسی کو تبدیل کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں