حج آپریشن پی آئی اے 9جہاز ڈرائی لیزپرلے گیسلیم حیدر

پانچ جدیدطیارے بیڑے میںشامل کرنے کیلیے نجی کمپنی سے معاہدہ کرلیا،وزیرمملکت دفاع


Numainda Express September 05, 2012
پانچ جدیدطیارے بیڑے میںشامل کرنے کیلیے نجی کمپنی سے معاہدہ کرلیا،وزیرمملکت دفاع. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے ) رواں سال حج کے موقع پرعازمین حج کوسفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے 9جہازڈرائی لیز پرحاصل کرے گی۔

پی آئی اے نے اپنے بیڑے میں پانچ جدیدطیارے شامل کرنے کے لیے نجی کمپنی سے معاہدہ کرلیا۔طیارے 2015میں پی آئی اے کے سپردکردیے جائیںگے انٹرنیشنل روٹس پرچلنے والی فضائی کمپنیوںنے ایک جہازکیلیے 152لوگوں کوجبکہ پی آئی اے نے ایک جہازکے لیے 800ملازمین کی خدمات حاصل کررکھی ہیں پی آئی اے میںگزشتہ چارسال میں 2590لوگوں کو ملازمت دی گئی ہے یہ بات وزیرمملکت دفاع سلیم حیدر نے ایوان بالاکے اجلاس کے دوران اراکین سینیٹ جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب کے دوران کیا ۔

وزیرمملکت نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے بیڑے میں 5 جدید777 مسافر طیارے 2015 میں شامل کرلیے جائیں گے' پی آئی اے کومنافع بخش بنانے کے لیے 2020ء تک کے بزنس پلان کی منظوری دیدی گئی ہے حج آپریشن کے لیے کوئی نئی نجی ایئرلائن نہیںآ رہی۔ عمر پوری کرنیوالے طیاروں کو بتدریج گراؤنڈکیا جا رہاہے۔انھوںنے کہاکہ اس وقت پی آئی اے فلیٹ میں39 جہازشامل ہیںجن میں نو 777 بوئنگ طیارے جبکہ پانچ 747 بوئنگ طیارے،بارہ A310 ایئربسیں اورچھ 737 بوئنگ طیارے جبکہ 7 اے ٹی آرطیارے شامل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ بیس 747 طیارے جدیدنیوی گیشن سسٹم سے لیس نہیں اس لیے وہ دبئی اوریورپ نہیںبھیجے جاتے۔

2020 تک بتدریج پرانے جہازوںکونئے جہازوں سے بدل دیاجائے گا ۔ 13 ڈائریکٹرز کوکم کرکے 7 کردیا گیا ہے ، احتساب کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ ایک سوال پرانھوں نے بتایا کہ 2008 سے اب تک پی آئی اے کل 753 افسران اور 1837 اہلکاروں کو بھرتی کیا گیا ہے اور اس میں کوٹے کا خیال رکھا گیا ہے۔ 2590 ملازمین میں سے 1332 پنجاب'322 سندھ دیہی' 341 سندھی شہری' 374 خیبرپختونخوا' 116 بلوچستان' 38 آزادکشمیر' 37 گلگت بلتستان اور 30 اسلام آباد اور فاٹا سے لیے گئے ہیں۔بلوچستان سے ایئرہوسٹس وغیرہ نہیںآتیں اس لیے ان کے کوٹے میںکمی ہوجاتی ہے۔ہرسال پرانے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نئے ملازمین کی ضرورت ہے۔ بھرتیوں پر پابندی ہے۔

پی آئی اے کے بجٹ کا صرف 18 فیصد تنخواہوں کی مد میں جاتا ہے اس حوالے سے پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔ ہمارے بجٹ کا زیادہ خرچ تیل پر ہوتا ہے۔ شاہین اور ایئربلیو بھی حج آپریشن میں حصہ لیںگی۔ حج آپریشن بروقت بلاتاخیرہوگا۔ بھوجا ایئر لائن حادثے کی انکوائری مکمل ہوتے ہی ویب سائٹ پرجاری کردیںگے۔ ایک اور سوال پر انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے کراچی اور کوئٹہ کے کرائے ایک نہیں ہیں بلکہ دونوں میں فرق ہے کیونکہ کوئٹہ کی فلائٹ سواگھنٹہ اورکراچی کی دو گھنٹہ ہے۔ کوئٹہ کے لیے کم مسافروںکے باعث نجی ایئرلائنوں نے اپنی پروازیںمعطل کردی ہیں۔انھوںنے کہاکہ نئے جہازوں کی خریداری میں کمیشن کھانے کا تاثر غلط اور بے بنیاد ہے ابھی جہاز ہی نہیں خریدے گئے تو کمیشن کہاںسے آ گیا۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں وزارت ریلویزکی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ گزشتہ دس سال میں وزارت ریلوے کی 10ہزار 157ایکڑ اراضی لیز پردی گئی ہے جس سے ریلوے کو6ارب12کروڑ20لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان بالا کو تحریری طورپر بتایا گیا کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویزمشرف کی گرفتاری کے لیے ریڈوارنٹ ہائی کورٹ کے حکم پر جاری کیے گئے ہیں اس میں صوبائی حکومت کی کوئی درخواست نہیں آئی ہے چیئرمین سینیٹ نے وزارت اطلاعات کے سوالات وزیرمملکت کی عدم موجودگی کی بنیادپرموخرکردیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں