عمران خان کو ایک بار پھر اسٹیج راس نہ آیا اور وہ اس سے گرتے گرتے بال بال بچ گئے

اس سے قبل عمران خان عام انتخابات سےقبل انتخابی مہم کےدوران لاہور میں اسٹیج پرچڑھانےوالے لفٹرسے گرکرشدید زخمی ہوگئےتھے


ویب ڈیسک November 28, 2013
تقریب کے دوران عمران خان جیسے ہی انعامات دینے کیلئے اسٹیج کے بیچ میں آئے لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا اور اسٹیج ٹوٹ گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان تقریب کے دوران اسٹیج ٹوٹنے کے باعث گرنے سے بال بال بچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان لاہور میں ایک این جی او کے زیر اہتمام تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے، تقریب سے خطاب کرنے کے بعد عمران خان جیسے ہی انعامات دینے کے لئے اسٹیج کے وسط میں آئے تو لوگوں کا ایک ہجوم ان کے گرد جمع ہوگیا جن کا بوجھ کمزور لکڑی کی میزوں سے بنا ہوا اسٹیج برداشت نہیں کرپایا اور اسٹیج ٹوٹ گیا جس کے بعد عمران خان فوری طور پر نیچے اترگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان عام انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران لاہور میں اسٹیج پر چڑھانے والے لفٹر سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے اور کئی ہفتوں تک شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں