علی وزیر محسن داوڑ کو وزیراعظم کی مداخلت پر افغانستان جانے کی اجازت

ایف آئی اے نے ای سی ایل میں ںام ہونے کی وجہ سے دونوں رہنماوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پرطیارے سے اتار لیا تھا


ویب ڈیسک March 08, 2020
دونوں رہنما افغانستان جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ فوٹو، فائل۔

KARACHI: پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اوراراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر افغانستان جانے سے روک لیا گیا تھا تاہم وزیر اعظم کی مداخلت پر انہیں ایک بار افغانستان جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اس سے قبل ای سی ایل میں نام ہونے کی بنا پر ایف آئی اے نے دونوں رہنماوں کو افغانستان جانے سے روک دیا تھا اور انھیں طیارے سے اتار لیا گیا تھا۔

https://twitter.com/MOIofficialPk/status/1236696786846220289?s=20

ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اورعلی وزیرعوامی نیشنل پارٹی پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ہمراہ افغانستان کے منتخب صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہونے کے لیے پہنچے تھے۔

محسن داوڑ اور علی وزیر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز آر کیو 928 سے کابل جانا چاہتے تھے۔۔ایف آئی اے کی جانب سے جہاز سے اتارنے کے بعد دونوں رہنماء اسلام واپس روانہ ہو گئے تھے۔

Mohsin dawar Airport

درایں اثنا وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو ایک بار افغانستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔

Ali wazir passport

اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر دونوں کے نام ECL پر ہیں انہوں ںے افغانستان جانے کیلئے انہوں نےاجازت نہیں مانگی۔

Mohsin Dawar passport

ان کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ کا دعوی گمراہ کن اور ریاستی اداروں کو بد نام کرنے کی کوشش ہے۔ECL کا معاملہ وزارت داخلہ دیکھتی ہے۔ اگر وہ باہر جانے کی درخواست دیں تو اسےقانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔