امریکا نے جارجیا میں مہلک وائرسز کی فیکٹری قائم کر رکھی ہے روسی کا انکشاف

جارجیا میں روسی سرحدوں کے قریب جراثیمی ہتھیاروں کی فیکٹری قائم کر رکھی ہے


APP March 09, 2020
جارجیا میں روسی سرحدوں کے قریب جراثیمی ہتھیاروں کی فیکٹری قائم کر رکھی ہے

روس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے جمہوریہ جارجیا میں روسی سرحدوں کے قریب جراثیمی ہتھیاروں کی فیکٹری قائم کر رکھی ہے۔

ایران ٹی وی سحر کے مطابق اس بات کا انکشاف روس کی وزارت دفاع کے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ہماری تحقیقاتی ٹیم کے جائزے کے مطابق امریکا نے جارجیا میں روسی سرحدوں کے قریب جراثیمی ہتھیاروں کی ایک فیکٹری قائم کر رکھی جہاں مختلف اقسام کے انسان کش اور وبائی بیماریاں پھیلانے والے خطرناک وائرس تیار کیے جا رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ امریکا نے 300 لیبارٹریوں سے روسی شہریوں کے جینیاتی سیمپل بھی حاصل کیے ہیں تاکہ انھیں اس فیکٹری میں حیاتیاتی اور جراثیمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جا سکے۔ ماسکو نے جارجیا میں جراثیمی ہتھیاروں کی امریکی فیکٹری کے قیام کو تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی نیز روس اور چین کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں